تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا اوپن :اعصام اور روزے نے دوسرے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

aisamمیلبرن(نمائندہ سپورٹس)  پاکستان کے ٹینس اسٹارز اعصام الحق اور ان کے بیلجین پارٹنر جولین روزے آسٹریلین اوپن دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جولین روزے نے آسٹریلین اوپن کے پہلے راوٴنڈ میچ میں جرمن ڈیوڈ گوفن اور بلجین کھلاڑی سائمن اسٹاڈلیر پر مشتمل جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 6-3، اور 6-1 رہا۔ مینز سنگلز میں چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیچ اور فرانس کے گولیامے روفن کو 6-2 ، 6-2 اور 6-4 سے شکست دی۔ ویمنز سنگلز میں پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے رومینیا کی آئرینا کامیلیا بیگو کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ چین کی لی نا نے بیلاروس کی اولگا گووٹسووا کی 6-2 اور 7-5 کے اسکور سے ٹھکانے لگاتے ہوئے اگلے راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کیا

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:برسات اورسیلاب میں فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں کو ایوارڈزدئیے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker