تازہ ترینکھیل

دورہ جنوبی افریقہ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم لاہور سے جوہانسبرگ روانہ

imagesلاہور(نمائندہ سپورٹس) دورہ جنوبی افریقہ کے ابتدائی مرحلے میں کھیلی جانے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سولہ رکنی پاکستان ٹیسٹ ٹیم لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگئی ہے۔لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ قومی ٹیم کو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاؤنچ پہنچایا گیا۔ بیٹنگ کنسلٹنٹ انضمام الحق ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہورہے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک سیزن کھیل کر تیاری مکمل کی ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں ناصر جمشید،حارث سہیل،احسان عادل اور محمد عرفان بھی شامل ہیں۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم پچیس جنوری سے تین روزہ وارم اپ میچ سے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کریگی۔ پاکستان اور میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹیسٹ چودہ فروری سے کیپ ٹاؤن اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ بائیس فروری کو سینچوین میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker