تازہ ترینکھیل

پاکستان سپر لیگ کا آغار 26 مارچ سے ہوگا

super-leagugeلاہور(نمائندہ سپورٹس) ایڈوائزر پاکستان سپر لیگ ہارون لورگاٹ نے کہا ہے پاکستان سپر لیگ کا آغار 26 مارچ سے ہوگا۔ ایڈوائزر سپر لیگ ہارون لورگاٹ اور سلمان سرور بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی غیرملکی کھلاڑی نے کوئی بیان نہیں دیا اس حوالے سے غیرملکی ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبریں قابل افسوس ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی کھلاڑی کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ہارون لوگارٹ اورسلمان سروربٹ نے کہا کہ سپرلیگ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریزمیں شامل کیا جائے گا،ڈائمنڈز کیٹیگری  میں شامل ہونے والے کھلاڑی کی بنیادی قیمت ایک لاکھ ڈالر،پلاٹینیم کیٹیگری کے کھلاڑی کی بنیادی قیمت 75ہزارڈالر جب کہ گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 50 ہزار ڈالرہوگی،سلور کیٹیگری میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 25 ہزار ڈالر اور ایمرجنگ بلیئر کی بنیادی قیمت 5 سے 10 ہزار ڈالر کے درمیان ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اوکاڑہ میں دوسراجشن آزادی میوزک فیملی شو منعقد کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker