تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

hockeyجکارتہ (نمائندہ سپورٹس)  ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے 9 سے 17 مارچ تک کھیلے جانے والے 22 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 12 مارچ کو ہوگا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 9 مارچ سے 17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان 9 مارچ کو ہو گا۔ پاکستانی ٹیم 10 مارچ کو آسٹریلیا، 12مارچ کو روایتی حریف بھارت، 14 مارچ کو ملائیشیا اور 16 مارچ کو جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  سرداریارمحمد رند اورساتھی قتل و دیگر مقدمات سے باعزت بری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker