تازہ ترینکھیل

جاوید میانداد پاکستان سپر لیگ کے نئے ایم ڈی مقرر

miandadلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے منیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کو پی ایس ایل کا نیا ایم ڈی مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا  کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد مؤخر نہیں ملتوی کیا گیا ہے اور جلد ہی ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے. چیرمین پی سی بی نے کہا کہ سلمان سروربٹ کی جانب سے سپر لیگ کے منیجنگ ڈائریکٹرکے عہدے کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد کو پی ایس ایل کا نیا ایم ڈی مقرر کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ ایونٹ کی کامیابی کے لئے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستا سپرلیگ کا انعقاد مارچ اور اپریل میں ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  فخر الدین جی ابراہیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker