تازہ ترینکھیل

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درميان آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ھوگا

pak vs s africaسینچوریں(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔۔ کل سے سینچوریں میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے میدان سج رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے دو میچوں کی طرح یہاں بھی بیٹنگ اور بالنگ میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہے گا۔ سنچورین کا میدان جنوب ایشیائی ٹیموں کیلئے کبھی نیک  ثابت نہ ہوا ۔ اس گراؤنڈ پر پاکستان ۔۔ بھارت اور سری لنکا اب تک کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکے ۔ سنچورین میں کھیلے گئے سترہ ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کو صرف ایک بار انگلینڈ نے ہی ہار کا مزہ چکھایا اوردوہزار میں کھیل گئے اس میچ کی وجہ شہرت بھی فکسنگ کے باعث داغدار ہے۔ تیرہ میچ جنوبی افریقہ جیت چکا ہے ۔ پاکستان اور بھارت ایک ایک اورسری لنکا چار ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے ۔ اور جمعرات سے پاکستان یہاں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے جارہا ہے ۔ دیکھتے ہیں اس بار قسمت گرین شرٹس کا ساتھ دیتی ہے یا ہری جھنڈی دکھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button