تازہ ترینکھیل

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم زیادہ اچھا پرفارم کرے گی۔ شاہد آفریدی

shahid afradiلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی پر سلیکشن کمیٹی کا شکر گزار ہوں ،دورہ جنوبی افریقا میں  قوم کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ،پاکستانی ٹیم سےتیسرے ٹیسٹ میچ میں اچھے نتائج کی امیدیں ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے مقابلے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم کرے گی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ چلینجز پسند کیے ہیں، دورہ جنوبی افریقا میرے لیے چیلنج ہے لیکن میں قوم کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے کرکٹ کھیلوں اور چھوڑوں گا، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا،کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کی کرکٹ چھوڑ  دوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button