تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان پانچویں پوزیشن پرآگیا

iccدبئی(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی،کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئینٹی کے کپتان محمد حفیظ کی رینکنگ بھی مزید گر گئی ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ پوائنٹس کمی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے ، جبکہ چنئی ٹیسٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے، جنوبی افریقا بدستور پہلی پوزیشن پر ہے،بیٹنگ کی فہرست میں یونس خان 9ویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے، اظہر علی کا 11واں نمبر ہے ، کپتان مصباح الحق بھی تین درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے،پاکستان کے سعید اجمل بدستور تیسری پوزیشن پر ہیں، ڈیل اسٹین پہلے اور فیلنڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button