تازہ ترینکھیل

شاہد خان آفریدی اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے

afradiکراچی(نمائندہ سپورٹس): پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہد خان آفریدی نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں۔ شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1880 کو خیبرایجنسی کے ضلع کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کا پورانام صاحبزادہ شاہد خان آفریدی ہے۔ شاہد خان آفریدی نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز2 اکتوبر 1996 میں سری لنکا کے خلاف کیا، آفریدی اب تک پاکستان کی جانب سے 334 ایک روزہ،46 ٹی20 اور 27 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ اگرچہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی20 میں وہ اب بھی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ جارحانہ مزاج سے بلے بازی کےلیے مشہور آفریدی کے پاس دنیائے کرکٹ میں تیزترین سنچری بنانےاور سب سے زیادہ چکھوں کا ریکاڈ موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک اوور میں آفریدی زیادہ رنز سمیٹنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ شاہد خان آفریدی کو بوم بوم کا لقب سابق بھارتی آلراؤنڈر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button