تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ؛ پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

pak vs indiaاحمد آباد(نمائندہ سپورٹس) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےبھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی وہی ٹیم کھیلے گی جس نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکن ٹیم پرحملے اورمون مارکیٹ دھماکوں میں ملوث دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker