تازہ ترینکھیل

رحیم یار خان:آل پاکستان رینکنگ لان ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح

downloadرحیم یار خان(عثمان شاہد)آل پاکستان رینکنگ لان ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی سی او نبیل جاوید نے ٹینس بال کو ہٹ لگا کر کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ یہ ایونٹ کافی سالوں سے زیر التواء تھا اب اس خوبصورت ایونٹ کا انعقاد صادق کلب ممبران کی دلچسپی کا مظہر ہے میں صادق کلب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے مہمان کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلاور شو کا کامیاب انعقاد رحیم یار خان کے شہریوں کی بھر پور دلچسپی ظاہر کرتا ہے آنے والے دنوں میں روہی فیسٹیول اور خواجہ غلام فریدؒ سیمینار منعقد کرائے جائیں گے تاکہ روہی کی ثقافت اجاگر ہو۔ڈی سی او کا مہمان کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔قبل ازیں جنرل سیکرٹری صادق کلب مجیب الرحمن نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صادق کلب اپنی روایات کا امین ہے پاکستان بھر سے تقریباً100کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ہم اپنے سرپرست ڈی سی او نبیل جاوید کی قیادت میں اس ایونٹ کو خوبصورت بنانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے ہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے اداروں اور افراد کے بھی مشکور ہیں ۔اس موقع پر پاکستان ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی عقیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں ہمیشہ ہمیں جو محبت ملتی ہے کہی اورنہیں ملتی یہ ٹورنامنٹ 17مارچ تک جاری رہے گا۔افتتاح کے موقع پر دو ٹیموں کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری آصف مجید، کرنل عمیر، حاجی انور علی انصاری، کرنل جمشید، وقار سندھو، ڈاکٹر مخدوم بشارت، ڈاکٹر ماجد،منظور حسین وڑائچ، اشرف کینڈی ، عمر حبیب ، احسان مصطفیٰ ، کرنل (ر) سرفراز، چوہدری الطاف سمیت دیگر موجود تھے ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر کمپیرنگ کے فرائض اشفاق خان ایڈووکیٹ نے بڑی خوبصورتی سے انجام دئیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button