تازہ ترینکھیل

بھارت کی پاکستان کو1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست

Hockey-01ایپوہ(نمائندہ سپورٹس) بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں 3-1سے شکست دےدی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 22 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ میچ کے آغاز میں ہی  گرین شرٹس کے پلیئروقاص شریف نے پاکستان  کی جانب سے پہلا گول کیا، لیکن بھارتی ٹیم نےیکے بعد دو گول کرکے دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ ایک گول کے خسارے بعد میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے  بھارت کے خلاف کئی حملے کیے لیکن کھلاڑی بال کوگول میں پہنچانے میں ناکام رہے۔ میچ ختم ہونے سے قبل بھارت نے تیسرا گول اسکور کرکے 3-1 کی برتری حاصل کر لی جو آخر تک  قائم رہی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے اس سے اتوا کو کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو نٖصف درجن گولز سے ہرایا تھا جب کہ ایونٹ میں گرین شرٹس نے واحد کامیابی نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی تھی۔ سابق اولمپئین کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف شکست کو ٹیم سلیکشن کی ناکامی اور ناقص حکمت عملی قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button