تازہ ترینکھیل

شکست کی ذلت یاپھر ہارنے کا خوف،بھارت ڈر گیا

indiaنئی دہلی(نمائند خصوصی)  بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے سے انکار کردیا۔ بی سی سی آئی کے بیان کے مطابق سیریز کسی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کیلئے بھی تیار نہیں۔   پاک بھارت میچز کے ذریعے اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کمانے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں روڑے اٹکانے کا کام مختصر تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال اطمینان بخش نہیں، جب کہ ٹیم کے مصروف شیڈول کے باعث پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر بھی نہیں کھیل سکتے۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ فیصلے سے بھارت میں موجود پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کو آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے جذبات پر حملے۔۔۔!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker