تازہ ترینکھیل

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لئے 232 رنز کا ہدف

misbahایڈنبرگ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں جیت کے لئے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔ گرینگ کرکٹ کلب گراؤنڈ ایڈنبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر78 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، عمران فرحت 73 گیندوں یر49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید 20، محمد حفیظ 18، اسد شفیق 7، عمر امین 3، کامران اکمل 12 اور سعید اجمل 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ احسان عادل 10 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے آر ایم حق نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ این ایم کارٹر، آئی وارڈ لا، آر ایم ٹیلر اور ایم ڈبلیو میچن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  براق۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker