تازہ ترینکھیل

ابو ظہبی:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ڈرا

ابو ظہبی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اورسری لنکا کاپہلاٹیسٹ ڈراہوگیا۔تین سودورنزکا تعاقب کرنے والی پاکستان ٹیم اپنی دوسری باری پردووکٹوں کےنقصان پرایک سو اٹھاون رنزبناسکی ۔پہلی میں اکانوے اوردوسری اننگز میں آئوٹ ہوئے بغیرایک سوستاون رنزبنانے والےسری لنکن کپتان انجیلیو میتھیوزمیچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ابوظہبی میں ہونےوالےمیچ میں کئی بار صورتحال تبدیل ہوئی،کبھی پاکستان حاوی ہواتوکبھی سری لنکا کا پلڑہ بھاری،آخری دودن میں میچ میں شاندارواپسی ممکن کرنےوالےآئی لینڈرزنےمیچ کےاختتامی روزاپنی دوسری اننگزچارسواسی رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پرڈیکلیئرکی۔ لنچ سے چند اوورز قبل پاکستان نے ملنے والےہدف کا تعاقب شروع کیا۔۔دونوں اوپنرزکی پویلین واپسی پر پاکستان نے مزید مہم جوئی کا ارادہ ترک کیا جس کی بنیادی وجہ پہلی اننگزمیں چون رنز کے اضافے پر چہ کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم روانگی تھی۔ مقررہ وقت سےقبل میچ جب ختم کیاگیاتواس وقت حفیظ اسی اور یونس خان تیرہ رنز کے ساتھ کریزپرموجود تھے۔۔تین میچزکی سیریزکادوسرا ٹیسٹ آٹھ جنوری سےدبئی میں کھیلاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker