تازہ ترینکھیل

زمبابوین سیکیورٹی جائزہ ٹیم نے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)زمبابوے سے سیکیورٹی جائزے کیلئے آئی ہوئی ٹیم نے سیکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیدیاہے۔زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کیلئے آنیوالی ٹیم کے قائد اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایلسٹر کیمبل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دوبارہ آغاز پر بے حد خوش ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے شکرگزارہیں کہ ہمیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ،اپنے دورے کی تکمیل کے بعد ایم او یو پر بھی دستخط کرینگے۔سیکیورٹی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں قائم سیکیورٹی رومز کا بھی دورہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تھانہ سٹی پولیس سوئی رہی،صدر پولیس کی منشیات فروش کے قبضہ سے چھ سولٹرشراب برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker