شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پروٹیز کو 254 رنز کی برتری، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پروٹیز کو 254 رنز کی برتری، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاؤن(نمائندہ سپورٹس) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں خسارے کا شکار پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز بنا لیے۔سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں میزبان پروٹیز نے ٹوٹل کو 431 تک پہنچا کر 254 رنز کی برتری حاصل کی۔ قومی ٹیم کا دوسری اننگز میں بھی آغاز اچھا نہ ہوا، 10 رنز پر پہلی وکٹ گری، اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ٹوٹل جب 27 تک پہنچا تو تجربہ کار اظہر علی بھی آؤٹ ہو گئے، وہ بھی 6 رنز ہی بنا سکے۔ شان مسعود اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ پروٹینز کے بلے باز زیادہ دیر ٹک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور ٹیم کے مجموعی سکور میں صرف 45 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شاہین شاہ آفری نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بریون نے 123 رنز سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو آملہ اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 24 رنز پر محمد عباس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔جس کے بعد ڈی بریون اور کپتان فاف ڈپلوسی نے چوتھی وکٹ پر اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا مجموعہ 149 تک پہنچا تو ڈی بریون کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی، انہیں شاہین شاہ نے آؤٹ کیا۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اور ٹیمبا باووما نے پانچویں وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔باووما 75 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ ڈوپلیسی بھی 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ان کا کیچ بھی سرفراز احمد نے ہی تھاما۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو کوئنٹن ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  تیزترین 200 ٹیسٹ شکار، یاسر شاہ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا