شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) آسٹریلیا نے پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پانچ میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی کھیلیں گے۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے دو ون ڈے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز رواں سال مارچ میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا نے انیس سو اٹھانوے سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ چند روز پہلے کینگروز ٹیم کے ون ڈے کپتان ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پاکستان آ کر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  انڈر19ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 109 رنز سے شکست دیدی