تازہ ترینکھیل

پی سی بی کی قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب 12 جنوری کو ہوگی

imagesلاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹرز کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازنے کے لئے تقریب بارہ جنوری کو لاہور میں ہوگی۔ سعید اجمل، ناصر جمشید، محمد حفیظ اور اظہر علی خصوصی ایوارڈز کے مضبوط امیدوار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے دو ہزار بارہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیا۔ شاہینوں نے بارہ سال بعد ایشیا کپ میں فتح حاصل کی۔ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ بھارت میں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ اس عمدہ کارکردگی پر کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker