شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دبئی:پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

دبئی:پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

دبئی (پاک نیوز سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے، ایونٹ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں نے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان سپر لیگ پاکستان کا قومی فخر بن چکا ہے، اس لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع دینا ہے، پی ایس ایل ٹرافی پاکستان کی ثقافت اور روایات کے ساتھ اس کےمستقبل کی عکاس ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگا اور اسی روز افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ایک ہی رات میں تین دکانوں کو لوٹ لیا گیا،نوٹس لینے کا مطالبہ