شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ 2019ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامر ڈراپ

ورلڈ کپ 2019ء کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامر ڈراپ

لاہور (پاک نیوز سپورٹس) انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2019 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمد عامر کو ڈراپ کر کے جنید خان کو ٹیم میں شامل کر دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑا خوش نصیب ہوں کہ میں نے پاکستان کے لیے 5 ورلڈ کپ کھیلے جن میں سے ایک ورلڈ کپ جیتا بھی ہے، میں نے جیت کا مزہ بھی چکھا ہے اور ہار بھی دیکھی ہے۔انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔اس کے علاوہ فخر زمان، امام الحق عابد علی، حارث سہیل، بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے رکھا ہے اور ہمارے پاس 30 اکتوبر تک ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :سسرالی گھر میں جھگڑا کر کے میکے آنے والی بہن کو بھائی نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا