تازہ ترینکھیل

پاکستان سپر ليگ کے لوگو کی نقاب کشائی

Pakistan-super-league1لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کر دیا ،، سو ملین ڈالر کی لیگ کو پاکستان سپر لیگ کا نام دیا گیا ہے۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی، قومی کرکٹرز ، ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر اور بورڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ پاکستان سپر لیگ چھبیس مارچ سے سات اپریل تک لاہور میں ہو گی ،، جس میں پانچ ٹیمیں شامل حصہ لیں گی اور تیئیس میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم میں چھے غیر ملکی ، دس ملکی اور دو ایمرجنگ پلیئرز شامل ہوں گے۔ سابق چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ہارون لورگٹ کو لیگ ایڈوائزر اور ذاکر خان کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ سلمان سرور بٹ مینجنگ ڈائریکٹر ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کے انعقاد سے ملکی کرکٹ نئے دور میں داخل ہوگی اور بین الاقوامی ٹیموں کی واپسی کی راہ ہموار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کا انتیس اکتوبر کو پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker