شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ناٹنگھم:ورلڈکپ19 میں فیورٹ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فاتح

ناٹنگھم:ورلڈکپ19 میں فیورٹ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی فاتح

ناٹنگھم(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے عالمی کپ 2019 کی میزبان اور ٹائٹل کیلئے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف اعصاب شکن معرکے میں پاکستانی ٹیم نے 14 رنز سے فتح سمیٹی۔ پاکستان نے انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز اسکور کئے تھے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 84، بابر اعظم نے 63، کپتان سرفراز احمد نے 55 جبکہ امام الحق اور فخر زمان نے بالترتیب 44 اور 36 رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور کرس ووکس نے تین تین جبکہ مارک ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔349 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بناسکی۔ جوئے روٹ اور جوز بٹلر کی سینچریاں رائیگاں گئیں، دونوں نے بالترتیب 107 اور 103 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔اس کے علاوہ بیئر اسٹو نے 32 اور کرس ووکس نے 21 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شاداب خان اور محمد عامر نے دو دو جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے محمد حفیظ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  راجہ پرویز اشرف نے طاہر القادری کو مذاکرات کی پیشکش کردی