تازہ ترینکھیل

پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ مختلف کیٹیگریز میں نامور ملکی و غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ٹیموں کیلئے چن لیا گیا۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو شروع ہونے جارہا ہے جس کیلئے نامور ملکی و غیر ملکی کرکٹ اسٹارز کا انتخاب کرلیا گیا۔ عماد وسیم کی قیادت میں انگلش بلے باز ایلکس ہیلز، انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن، بابر اعظم اور شرجیل خان کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن انگرم، نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا ہے، جبکہ انگلش آل راؤنڈر روی بوپارا، جنوبی افریقی بلے باز رائیلے روسو اور معین علی ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔پشاور زلمی نے انگلش بیٹسمین ٹام بینٹن اور سابق کپتان شعیب ملک کو چنا ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کٹنگ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے، جبکہ لاہور قلندرز نے کرس لین اور سمت پٹیل کا انتخاب کرلیا۔ کئی نامور غیرملکی کھلاڑی اس ایونٹ میں جگہ نہ بناسکے۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو، سنیل نرائن، ایون لوئیس جبکہ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی منتخب نہ ہوسکے۔انگلینڈ کے عادل رشید، بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان، افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی کو بھی ایونٹ سے دور رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker