شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

لندن: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔قومی کرکٹر نے لندن کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف کیا۔ ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے سلسلے میں برطانوی عدالت کو جواب جمع کرایا ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں ناصر جمشید نے اعتراف کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ جبکہ انہوں نے ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف بھی کیا۔یاد رہے کہ ناصر جشمید پر پی سی بی نے فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ناصر جمشید پر 3 برس قبل پی سی بی نے دوران پی ایس ایل پابندی عائد کی تھی۔ اس کے بعد سے ان کیخلاف سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا کیس برطانوی عدالت میں چل رہا تھا جہاں اب انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سیکیورٹی خدشات، پنجاب پولیس کا عمران، طاہر القادری اور حکومت کو خط

What is your opinion on this news?