تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

لاہور(پاک نیوز)پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا، مہمان ٹیم 3 ون ڈے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تین میچز17، 19 اور 21 ستمبر اور ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  شانِ رسولﷺاور عصرِحاضرکے تقاضے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker