تازہ ترینکھیل

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج یو اے ای روانہ ہو گا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف صبح 11 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گا۔قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی یو اے ای جا رہی ہیں۔بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  نیپرانے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں 20سے 46فیصد اضافہ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker