تازہ ترینکھیل

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے سالانہ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

20131131145لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے سالانہ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا۔۔ جس میں پاکستانی کھلاڑيوں پر انعامات و اعزازت کي بارش کردی گئی ۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ کو پليئر آف دي ائير۔۔  اور جادوگر اسپنر سعيد اجمل کو بہترین بالر کا ایوارڈ دیا گیا  لاہور ميں پی سی بی کي پہلي سالانہ ايوارڈز تقريب ہوئی ۔۔۔ جس ميں اٹھارہ مختلف کيٹگريز ميں ایوارڈ تقسيم کئے گئے . ٹي ٹوئنٹي کپتان محمد حفيظ کو پليئر آف دي ائير کا ايوارڈ ديا گيا۔ سعيد اجمل سال کے بہترين بالر قرار پائے ۔ پاک بھارت سيريز ميں شامل کھلاڑيوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ  سعيد اجمل ،ناصر جمشيد ، محمد حفيطِ ، محمد عرفان  اور جنيد خان کو دس دس لاکھ روپے دينے کا اعلان کيا گيا ۔۔۔۔ دو ہزار بارہ ميں تينوں فارميٹ ميں  بہترين بالر کا اعزاز سعيد اجمل کو ملا ۔۔ بہترين بلے باز کا اعزاز ناصر جميشد ۔۔ اور فاسٹ بالر جنيد خان کو بہترين ابھرتے ہوئے کھلاڑي کے اعزاز سے نوازا گيا ۔۔۔ جبکہ ذوالفقار بابر بہترين ڈوميسٹک بالر اور حارث سہيل کو بہترين بلے باز کا کا ايوارڈ ديا گيا ۔ خواتين کرکٹ ميں ثناء مير کو بہترين کھلاڑي کا اعزاز ديا گيا ۔ تقريب ميں آئي سي سي  چيف ايگزيکٹو ڈيو رچرڈسن ، پی سی بی کے سربراہ ذکاء اشرف اور ڈائريکٹر جنرل جاويد مياں داد  نے بھی شرکت کي ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ڈپٹی ڈائریکٹ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے تاجروں کو بھی اپنا کرداراداکرنا ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker