شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو بآسانی شکست دیدی

ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو بآسانی شکست دیدی

لیڈز(نمائندہ سپورٹس) بھارت نے اپنے اوپنرز کی شاندار سنچریز کی بدولت سری لنکا کو ورلڈ کپ کے چوالیس ویں میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے عالمی کپ کے چوالیسویں میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پچپن کے مجموعی اسکور پر چار سری لنکن کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پانچویں وکٹ پر اینجلو میتھیوس اور تھرمانے نے ایک سو چوبیس رنز کی شراکت قائم کی۔ جس کے بعد تھرمانے تھرمانے تریپن رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اینجلو میتھیوس بھی ایک سو تیرہ رنز کی اننگز کھیل کر پویلیئن لوٹ گئے۔سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر دو سو چونسٹھ رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دس اوورز کے کوٹے میں صرف سینتیس رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ پر پورا کرلیا۔ اوپنرز لوکش راہول اور روہت شرما نے ایک سو نواسی رنز کی اوپننگ

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ٹی ایم اے کی غفلت اور نااہلی ،جنرل بس سٹینڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے