شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم 302 رنز پر آؤٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم 302 رنز پر آؤٹ

ایڈیلیڈ(نمائندہ سپورٹس نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی بلے بازوں نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو کچھ سہارا دیا تاہم شاہین کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 302 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی, یاسر شاہ نے 105 اور بابر اعظم نے 97 سکور کئے.سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے 96 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے پہلی نامکمل اننگز شروع کی، بابر اعظم نے ذمہ داری تو نبھائی لیکن افسوس نروس نائنٹی کا شکار ہو کر ستانوے رنز پر آؤٹ ہو گئے، وہ کینگروز کے خلاف مسلسل دوسری اور کیرئر کی تیسری سنچری مکمل نہ کر سکے، دوسری جانب بیٹسمین یاسر شاہ ڈٹے رہے اور 12 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 105 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ 2015میزبا ن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو111رنز سے شکست دے دی

What is your opinion on this news?