تازہ ترینکھیل

سری لنکاکا پاکستان کیخلاف ون ڈے،ٹی 20سیریزکیلئے ٹیم کااعلان

sri lankaکولمبو(مانیٹرنگ سیل)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے،ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے ٹیم کااعلان کردیا،مہیلاجیوردنے سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ مہیلاجیوردنے نے نجی مصروفیات کے باعث ون ڈے اورٹی20 سیریز کھیلنے سے معذرت کی ہے،اس لیے ان کے انتخاب پرغورنہیں ہوا،دنیش چندی مل ٹی 20 اوراینجلو میتھیوزون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے،رنگاہیراتھ کوبھی آرام دینے کافیصلہ کیاگیاہے۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز گیارہ اورتیرہ دسمبر کوہوں گے،ون ڈے میچز اٹھارہ ،بیس ،بائیس،پچیس اورستائیس دسمبرکوکھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ سرکاری طورپرعام کرے،مشاہد حسین سید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker