تازہ ترینفن فنکار

سری دیوی14سال کے بعد فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار

 ممبئی(نمائندہ شوبز) ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی 14سال بعد فلمی پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں جسکے لیے انکی آنے والی فلم”انگلش ونگلش”کا پہلا ٹیزر ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے اس دلچسپ ٹریلر میں سری دیوی بڑی اسکرین پر لگے انگلش ونگلش کے سینسر بورڈ سرٹیفکیٹ پر لکھے انگریزی کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے لہجے میں پڑھتی نظر آرہی ہیں۔فلمسازآر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کیساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اورفرانسیسی اداکارMehdi Nebbouاہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہاؤس وائف کی اپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم21ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی وی کی تاریخ کا سب سے مہنگا شو، عامر خان سب پربازی لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker