شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ابوظہبی: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی، 136 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے تمام کھلاڑی 114 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن فتح سری لنکا کے حصے میں آئی، لنکنز نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا، پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 136 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا چاہا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا اور 114 پر ڈھیر ہوگیا۔ رنگانا ہیراتھ نے 6 اور پریرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ آسان ہدف ملا، ہمیں میچ جیت  جانا چاہیے تھا لیکن ٹیم کو کچھ مسائل تھے جس کی وجہ سے میچ نہیں جیت سکے، اگلے میچ میں بھرپور کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، آخری دن بیٹنگ کرنا مشکل تھا، اگر کوئی پارٹنر شپ مل جاتی تو جیت سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حارث سہیل بہت اچھا کھیلے،امید ہےکہ حارث سہیل آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔ قبل ازیں ابوظہبی ٹیسٹ میں آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز انہتر رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو محمد عباس نے پاکستان کو بریک تھرو دلادیا، مینڈس کو 18 اور لکمل 13 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ تیہتر رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔سرنگا لکمل کو بھی محمد عباس نے اپنا نشانہ بنایا، پیس اٹیک کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کا جادو چل گیا اور ایک ہی اوور میں یاسر نے اوپر تلے دو وکٹیں لے کر سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔ یاسر شاہ نے پہلے پریرا کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس کے بعد اگلی ہی گیند پر ہیراتھ کو صفر پر آؤٹ کر دیا، ٹیل اینڈرز زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کرسکے۔ حسن علی نے سری لنکا کی آخری وکٹ حاصل کرکے ایک سو اڑتیس رنز پر سری لنکا کا بوریا بستر گول کردیا۔ یاسر شاہ نے اننگز میں پانچ اور میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے دو اور حسن علی، حارث سہیل اور اسد شفیق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:عید کے دوران گوشت ،ٹماٹر،ادرک ،لہسن کی قیمتیں ساتویں آسمان پر