تازہ ترینکھیل

پہلے ٹسٹ میں سری لنکا کی دس وکٹ سے جیت

سری لنکا کے شہر گال میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہی سری لنکا نے دس وکٹ سے جیت حاصل کر لی ہے۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر جو میچ کانٹے کا مقابلہ کہا جا سکتا تھا اچانک یکطرفہ ثابت ہوا اور سری لنکا نے چوتھی اننگز میں مطلوبہ ترانوے رنز بغیر کسی نقصان کے بنا لیے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم پہلے دن ہی دو سو اکیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سلامی بلے باز برنڈن میکولم نے سب سے زیادہ اڑسٹھ رنز بنائے جبکہ ڈینیئل فلن تریپن رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :عدالت کے باہر ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوشدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker