تازہ ترینکھیل

سری لنکا نے سپر اوور جیت کر میچ جیت لیا

ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مر حلے میں کھیلا جانے والا پہلا میچ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدسپر اوور میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جیت لیا ۔ سری لنکا نے سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے تیرہ رنز بنائے نیوزی لینڈ کو چودہ رنز کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ سپر اوور میں صرف چھ رنز بنا سکی۔قبل ازیںپالی کیلے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچوہتر رنز بنائے۔راب نکول اٹھاون،مارٹن گپٹل اڑتیس اور برینڈن مک کلم پچیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے تھسارا پریرا اور کولا سکیرا نے دو،دو وکٹیں لیں۔سری لنکا کی جانب سے اوپنر جے وردھنے اور دلشان نے نہایت جا رحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا جے وردھنے نے چھبیس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے وہ اورما کی گیند پر وٹوری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ دلشان نے چھتر رنز بنائے وہ رن آئوٹ ہوئے ۔ سنگا کارا چودہ گیندوں پر اکیس رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔ مینڈیس کو فریکلن کی گیند پر ٹیلر نے کیچ آئوٹ کیا انہوں نے آٹھ رنز بنائے ۔ پریرا کو فرینکلن نے بو لڈ کردیا انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرینکلن نے دو وکٹیں لیں ۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کی پوزیشن مضبوط، 4 وکٹوں پر 318 رنز بنا لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker