کھیل

دوسرا فائنل: سری لنکا نے آسٹریلیا کو2وکٹوں سے ہرادیا

ایڈیلیڈ…تین ملکی سیریز کے دوسرے فائنل میں دلشان اور جے وردنے کی شاندار بیٹنگ کے باعث سری لنکا نے آسٹریلیا کو8وکٹوں سے ہرادیا۔ سری لنکا کی اس کامیابی کے بعد بیسٹ آف تھری فائنل ایک ایک سے برابر ہوگیا ہے، فیصلہ کن میچ 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 272 رنز کا ہدف دیا جو اس نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا، سری لنکن اوپنرز نے 179 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔دلشان نے 106 اور جے وردنے نے 80 رنز بنائے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ مائیکل کلارک نے 117 اور ڈیوڈ وارنر نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ملینگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہد آفرید ی ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ بننے والے واحد کھلاڑی بن گئے

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker