پاکستانتازہ ترین

بھارتی مظالم کیخلاف حریت کانفرنس کا سرینگر میں دھرنا

سرینگر(مانیٹرنگ سیل)بھارتی مظالم کےخلاف حریت کانفرنس نے سرینگر میں دھرنا دیاہے۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کا کہناہے کہ قابض فوج کے مظالم کے خاتمے تک حریت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کی اپیل پر ہزاروں افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ سرینگر کے لال چوک پر دھرنا دیا۔ اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفارق، سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں نے شرکت کی۔حریت رہنماؤں نے بھارتی مظالم کے خلاف آزادی کیلئے نعرے بلند کئے۔ حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی اور محمد یاسین ملک نے کہاکہ بھارت کشمیر میں ریٹائرڈ فوجیوں کوبسانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کالونیاں بنا رہا ہے اور کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ حریت رہنماؤں نے انتباہ کیاکہ کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں بند نہ کی گئی تو اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!