علاقائی

شراب کے اڈے کا لائسنس منسوخ کرایا جائیگا، پیر محمد شاہ ایس ایس پی گھوٹکی

میرپور ماتھیلو﴿کرائم رپورٹر﴾ میرپورماتھیلو میں سرعام شراب فروخت ہونے کے حوالے سے ایس ایس پی گھوٹکی پیر محمد شاہ نے پاک نیوز لائیو کوموقف دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی شراب کے اڈے کے خلاف ایسی شکایات ملنے کے خلاف کاروائی کی تھی، اور اب بھی اس غیرقانونی عمل کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایسا عمل برداشت نہیں جائے گا جس سے معاشرے میں بے راہ روی کو فروغ ملے، جبکہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کریم داد عباسی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں مسلمان اور کم عمر بچوں کو شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ شراب کے اڈے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا اس طرح سر عام قانون کی خلاف ورزی کرے پر شراب کے اڈے کے مالک کے خلاف بالا حکام کو بھی کاروائی کے لیے لکھا جائیگا، اور شراب کے اڈے کا لائسنس منسوخ کرایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  نوشہرہ:گھر سے نکلا نو جو ن شا م کو گھرلو ٹ نہ آسکا،لاش برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker