تازہ ترینعلاقائی

بدین:بدین،گولارچی کےتاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دینےوالےگروہ کے2ملزمان گرفتار

بدین ﴿نامہ نگار ﴾ بدین اور گولارچی کے تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دینے والے گروہ کے دو ملزمان معشوق ھنگورجو، عثمان ملاح کو بدین پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،گروہ کے سرغنہ اور ان کے ساتھیوں کو بہت جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی یہ بات ایس ایس پی بدین فدا حسین مستوئی نے ہندو اور تاجر برادری کی جانب سے بھتہ خوری اور ہندو لڑکیوں کے اغوا کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی اور دھرنے کے بعد ان سے ہنگامی اجلاس کے دئوران بتائی، ایس ایس پی بدین نے اجلاس میں موجود ہندو برادری کو بتایا کہ گولارچی سے مبینا طور پہ اغوا ہونے والی لڑکیوں دھیمی اور پوجا نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بئنچ حیدرآباد میں پیش ہو کر بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے مسلمان ہوئی ہیں اور مرضی سے مسلمان لڑکوں سے شادی کی ہے ان دونوں لڑکیوں نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی ہے کہ انہیں پولیس اور ان کے سابقہ ہندو والدین سے تحفظ فراہم کیا جائے،ایس ایس پی بدین نے چار دن پہلے کھوسکی کے قریب آرمی فارم سے مبینا اغوا ہونے والی مسمات راموں اوران کی دو بیٹیاں انیتا اور دھنی بھی اپنے باپ سترو کولھی کو نشا آور چیز کھلا کر بیہوش کر کے خود گھر سے فرار ہو گئی ہیں ان کو واپس لاکر کورٹ میں پیش کر کرنے کے لئے بدین سے پولیس پارٹی روانہ کر دی گئی ہے، ایس ایس پی بدین نے ہندو برادری اور تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا،اور کسی بھی جرائم پیشہ لوگوں کے ہاتھوں شہریوں کو یرغمال بننے نہیں دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  فلم ”شیوائے ” میں کوئی پاکستانی کام نہیں کر رہا : اجے دیوگن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker