تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:موٹروے پولیس نےمختصرعرصےمیں بہترین خدمت کی مثال قائم کی، SSPمو ٹروے

اوکاڑا۔(شہبازساجد) ایس ایس پی مو ٹروے مرزافاران بیگ نے کہا کہ موٹروے پولیس نے مختصر عرصے میں خوش اخلاقی اور بہترین خدمت کی مثا لیں قائم کرکے مقبولیت پائی اور آج موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کے فوائد کابخوبی اندازہ ہوررہا ہے پھر بھی انسانی جانوں کو دوران سفر جوڈرائیوروں کی غفلت ، تیز رفتاری وغیرہ کی وجہ سے حادثات سے دوچار ہونا پڑتا ہے اس کو کم کرنے اور عوام کو بہتر آگاہی کیلئے موٹر وے پولیس نے روڈ سیفٹی کے حوالہ سے سیمینار منعقد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سیمینار سے مجھے جہاں مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کاپتہ چلا وہاں موجودہ دور میں ٹرانسپورٹروں کودرپیش مسائل سے متعلق معلومات ملیں۔اس سیمینار میں پنجاب بس اونرز ایسوسی ایشن اوکاڑا کے صدرملک ظفر اقبال،گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدرارشد خان جدون اور اوکاڑا پریس کلب کے چئیر مین منیر چوہدری نے بھی خطا ب کیا جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض انسپکٹر ماجد رفیق منہاس روڈ سیفٹی آفیسر موٹروے پولیس نے ادا کئے

یہ بھی پڑھیں  احتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست مسترد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker