تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:SSPانویسٹی گیشن کےزیرصدارت مختلف تنظیموں کاخصوصی اجلاس

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت امن کمیٹی ، مصالحتی کمیٹی اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا خصوصی اجلاس ،سکیورٹی سخت اور جلوس کے روٹن پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن حامد قریشی کی زیر صدارت امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے اور جلوس کے روٹ پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل پتوکی امیر کھچی تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او رانا عظمت حیات ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتا ز علی خاں ، چیرمین مصالحتی کمیٹی پتوکی حاجی شیخ محمد ایوب ، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشدگولڈن ، صرافہ ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر حاجی عباس علی، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اسلم ، سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید، حافظ محمد امین، قاری محمد ابراہیم ، مولانا محمد اشرف، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پتوکی کے صدر شیخ فہمان احمد، سابقہ ایم پی اے چوہدری بدر الدین سمیت تمام مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرہ:صوبے بھرکےعوام اورسیاسی شخصیات سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہی ہیں،وزیر اعلٰی امیرحیدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker