علاقائی

سرگودھا:آپ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں خود کوقانون کا پاسدار بنا کرقوم کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں،ایس ایس پی پٹرولنگ

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ایس ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن ملک محمد اقبال نے گزشتہ روز ضلع میانوالی کے پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر محسن رضا ، پرنسپل و دیگر سٹاف سے ملاقات کی اور اس موقع پر موبائل ایجوکشن یونٹ کے زیر اہتمام سیمینار میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور خود کو قانون کا پاسدار بنا کر ملک اور قوم کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں اور طلبہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ قانون کی پاسداری کا پیغام دوسروں تک پہنچانے میں اپنا معاون قردار ادا کریں ،پروجیکٹ ڈاریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر رفیع اللہ بلال نے اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ ملک محمد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ایجوکیشن یونٹ کے ایسے اقدامات پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے میں معاون ثابت ہونگے ۔انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ایس آئی خرم توفیق نے طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی بھی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker