پاکستانتازہ ترین

ملک کی معاشی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،گورنرسٹیٹ بینک

state bankاسلام آباد(بیورو رپورٹ) گورنر سٹیٹ بینک یاسین انور نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی معاشی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ایسا نہ ہوا تو پاکستان قرض کی دلدل میں پھنس جائے گا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ فروری میں آئی ایم ایف کو 49 کروڑ ڈالر لوٹانے میں اور اس سے روپے کی قدر میں کمی نہیں ہوگی سٹیٹ بینک کی مسلسل کوششوں نے روپے کی قدر کو سہارا ملا اور مرکزی بینک اس معاملے میں تماشائی نہیں بنا ہوا ۔ انہوں نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں سے متعلق کہا کہ اگر خام تیل کی قیمتوں میں پانچ ڈالر فی بیرل کمی آجائے تو سالانہ 75 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر منگوانے کے لیے صرف اے ریٹنگ کمپنیاں ہی فعال رہے گی اور بی ریٹنگ کمپنیوں کو یہ سہولت نہیں ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button