تازہ ترینعلاقائی

سٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی کرنسی پھیلانے والےمافیا کے خلاف اقدامات اٹھائے،فاروق افتخار

state bankلاہور(نامہ نگار) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عوام بالخصوص تاجر برادری کو جعلی کرنسی بچنے کے لیے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اربوں روپے جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اصل کرنسی نوٹ کے سکیورٹی فیچرز بتانے کے لیے مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے حکومت کو اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف عوام اور تاجر برادری کو ہی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم اپنی مین برانچوں پر جعلی کرنسی کا پتہ چلانے والی مشینیں اور دیگر آلات ضرور نصب کرے جن سے عوام بھی بلامعاوضہ استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی کرنسی کے استعمال پر عائد سزاؤں کی بھرپور تشہیر کرے ۔ عوام کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ اگر اُن کے پاس جعلی نوٹ آئیں تو وہ انہیں قریبی بینک یا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بیکنگ سروس کارپوریشن آفس میں جمع کروائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع کریں۔ فاروق افتخار نے کہا کہ حکومت نے اگر جعلی کرنسی پھیلانے والے مافیا کو آہنی ہاتھوں کے ساتھ جڑ سے نہ اکھاڑا تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں  لفٹر ہل رہا ہے،مجھے لگتا ہے میں گر جاؤں گا، گرنے سے پہلے عمران خان کے الفاظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker