تازہ ترینعلاقائی

اسٹیٹ لائف انشورنس کیخلاف کارروائی کرکے انصاف دیاجائے، مسماۃ حبیبہ زوجہ عبدالستار

حیدرآباد﴿نمائندہ خصوصی﴾ مارکیٹ ٹاور کے علاقے سلاوٹ محلہ کی رہائشی مسماۃ حبیبہ زوجہ عبدالستار مرحوم نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی بیمہ پالیسی کے نام پر رقم بٹورنے والی اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کیخلاف کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، وہ حیدرآباد پریس کلب میں اپنے بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حاجی عبدالستار سموں نے 2003ئ میں اسٹیٹ لائف میں انشورنس پالیسی کروائی تھی جس کے بعد ان کا ایک معمولی ایکسیڈنٹ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے اور کچھ عرصے کے بعد یکم جنوری 2006ئ کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروںنے انہیں بتایا کہ ان کے دماغ کی شریان پھٹ چکی ہے اور 16دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا ، مگر اسٹیٹ لائف کی جانب سے ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا ، جس کے بعد اسٹیٹ لائف کے اعلیٰ افسران سمیت صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کے شوہر کی بیمہ پالیسی کی رقم دلوائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ کا لال مسجد رپورٹ منظرعام پرلانے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker