پاکستانتازہ ترین

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آٹھ فروری کوکریگا

state bankمعاشی ماہرین (مانیٹرینگ سیل)اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کسی قسم کا ردرو بدل نہ ہونے کی توقع کر رہے ہیں ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان آٹھ فروری کو کرئے گا ۔ تجزیہ کار بنیادی شرح سود موجودہ سطح پر مستحکم رہینے کی توقع کر رہے ہیں۔ جبکہ بیس فیصد تجزیہ کار مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں میں نصف فیصد کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رکارڈ کی گئی جبکہ موجودہ بنیادی شرح سود ساڑھے نو فیصد ہے۔مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شرح سود میں بتدریج کمی کے باوجود مقامی سرمایاکاری کو فروغ نہ مل سکا۔امن و امان کی بد ترین صورت حال اور توانائی بحران کے باعث لوگ سرمایا کاری سے گریز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کی دعاؤں سے لکھی جا چکی ہے،میاں منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker