پاکستانتازہ ترین

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھرمیں قائم اپنے اسٹورز پر عوام سہولت کے لیے چاول ، دالوں ، خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نئی قیمتوں کے مطابق خوردنی تیل اور گھی کی قیمت چھ روپے کمی کے ساتھ 142روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ سفید چنے کی قیمت 11روپے کمی کے ساتھ149اور کالے چنے اور لوبیہ کی قیمت تین روپے کمی سے99روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ دال مونگ ثابت10 روپے کمی سے95 جبکہ مونگ دھلی ہوئی کی نئی قیمت پانچ روپے کمی سے105روپے ہو گی۔ دال چنا بھی پانچ روپے کمی کے ساتھ 105 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ باسمتی چاول کے نرخ بھی چار روپے کمی سے97 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button