تازہ ترینعلاقائی

شورکوٹ : جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی

شورکوٹ شہر﴿طاہر عثمان سے﴾ تفصیلات کے مطابق صبح ۷ بجے عثمانیہ روڈ شورکوٹ پر واقع جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے فائر برگیڈ عملہ کو فون کیا گیا تو جواب ملا کہ آج چھٹی ہے۔ڈرائیور فائر برگیڈ گاڑی تو لے آیا لیکن آپریٹر چھٹی پر تھا عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی بھر بھر کے آگ پر پھینکا لیکن بے سود۔آگ تھی ک بجھنے کا نام نہیں لے رہی تھی بلآخر عوام نے پائپ لگا کر گاڑی کے والو کو کھولا اور پریشر سے پانی پھینکا جس کی وجہ سے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور قریبی دکانوں کو نقصان سے بچا لیا گیا لیکن متاثرہ دکان جل کر مکمل راکھ بن گئی۔اس کے بعد مشتعل تاجر برادری نے مین جھنگ ملتان روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی اور ٹی۔ایم ۔او کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۳ گھنٹے تک روڈ بلاک رہنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نا نکلا عوام کافی مشتعل تھی ۔ صدر انجمن تاجران اور سیکرٹریز نے عوام کا ساتھ دیا اور احتجاجی ریلی نکالی جومین بازار ۔شاہد شہید روڈ ۔لاری اڈہ سے ہوتی ہوئی تحصیل چوک پہنچی جہاں صدر انجمن تاجران یوسف جھنگوی نے پر جوش تقریر کی اور مطالبہ کیا کہ ٹی۔ایم ۔او عملہ کو ان کی نا اھلی کی وجہ سے فوری طور پرمعطل کیا جائے اور جو دکان دار کا نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے۔ ایس ایچ او۔ اور اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی گئی اور مین روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔صدر انجمن تاجران کی کال پرمتاثرہ دکان دار کا ساتھ دیتے ہوئے تمام تاجر برادری نے شٹر ڈائون رکھے۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ دسمبر!میرے بچھڑوں سے مجھ کو ملادو‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker