تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ شہر بلاشبہ پرامن ڈسٹرکٹ ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ محمد فیصل راناسے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے امن وامان کی صورتحال کے حوالے ملاقات کی۔ جس میں ضلع اوکاڑہ کی تمام تحصیلوں کے صدور جن میں مہر صدیق حجرہ ، طارق ند یم جنرل سیکرٹر ی ، امجد بشیر سلیمی بصیر پو ، غلام مرتضی رحمانی جنرل سیکرٹر ی ، چوہدری شکیل صدر رینالہ ، جنرل سیکرٹری شیخ حماد ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی راؤ عتیق گوہر، شیخ سیلم صدر ،جنر ل سیکرٹر ی محمد عالم ، شیخ احمد صدر دیپالپور ، ناصر چڈھر جنرل سیکرٹر ی نے شرکت کی وفد کی قیاد ت مر کزی انجمن تاجران کے صدر چوہدر سلیم صادق اور جنرل سیکرٹری شیخ ریاض احمد نے کی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے کہا کہ اوکاڑہ شہر بلاشبہ پرامن ڈسٹرکٹ ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ مثبت کر دار ادا کیا ہے اور انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی مثبت کردار ادا کریں گے *

یہ بھی پڑھیں  بیچارے! روہنگیائی مسلمان؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker