تازہ ترینعلاقائی

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو حق مانگنے پر تھپڑپڑگئے

 لاہور(نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی کے کلرک نے چیک مانگنے پر سابق طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے کلرک کو معطل کردیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی سابق طالبہ نگہت کوثر وزیر اعلیٰ کپ میں شرکت کے عوض ملنے والی 7 ہزار کی رقم کا چیک لینے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پہنچی تواس دوران دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی جس پر کلرک شاہد محمود بٹ نے اس سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی اور تھپڑ مارے۔ اس واقعے کے بعد نگہت نے پولیس کو بلالیا اور کلرک کے خلاف تحریری درخواست دے دی۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے کلرک کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے گلے شکوے میڈیا سے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker